لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے صحت خرابی کا بہانہ این آر او لینے کی کوشش ہے، پی اے سی میں شامل کیا جائے، ن لیگ کا احتساب کروں گا۔
شیخ رشید چیئرمین پی اے سی پر شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ن لیگ کا میں احتساب کروں گا، چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر عدالت جا رہا ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہا وزیراعظم سے کہوں گا اپنا کوئی رکن ڈراپ کر کے مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل کریں۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا2019 پاکستان کی ترقی کا سال ہے، اپوزیشن جو کہہ رہی ہے وہ کہتی رہے گی، بھٹو اور شریف خاندان کا کوئی مستقبل نہیں، مجھے ڈر ہے کہیں بلاول ان کی زد میں نہ آ جائے۔ انہوں نے کہا ٹرینوں میں صفائی کی شکایات پر نوٹس لیا ہے، روہڑی اسٹیشن میں نیا پلیٹ فارم بنانے جا رہے ہیں، بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالوں کے خلاف کارروائی ہوگی، اسٹیشنوں پر ریلوے پولیس ٹکٹ چیک کرے گی، نان سٹاپ ٹرینوں سے دو ہفتے میں 10 کروڑ منافع ہوا۔