کوئٹہ: (دنیا نیوز) سینیٹ کی بلوچستان سے خالی ہونے والی نشست کے لیے پولنگ صبح 9 شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہی. انتخاب لڑنے کیلئے 5 امیدواران میدان میں ہیں، منظور احمد اور غلام نبی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے.
ریٹرننگ افسر صوبائی الیکشن کمشنرغلام اسرار خان ہیں۔ سینیٹ کی نشست کیلئے 5 امیدوارمیدان میں ہیں جن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے منظوراحمد، ن لیگ کے نسیم الرحمان خان، بی این پی (مینگل) کے غلام نبی، پی کے میپ کے محمد حنیف اور اے این پی عنایت اللہ خان شامل ہیں۔
منظور احمد اور غلام نبی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ ضمنی انتخاب میں پہلا ووٹ میٹھا خان نے کاسٹ کیا۔ پولنگ اسٹیشن بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں قائم کیا گیا ہے۔ پولیس اور ایف سی کی نفری اسمبلی احاطے کے اندر اور باہر موجود رہے گی۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی نشست پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمد اعظم موسیٰ خیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق نواب ثنا اللہ زہری اور سردار یار محمد رند نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔