اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا رکن بننے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔
وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو خط کے جواب میں قانونی رائے دے دی ہے۔ اپنے جوابی خط میں بیرسٹر فروغ نسیم نے واضح کیا ہے کہ قانون کے تحت کوئی بھی وفاقی وزیر پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا رکن بن سکتا ہے، رولز میں وفاقی وزیر کے رکن پی اے سی بننے پر کوئی پابندی نہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ روز وزیر قانون کو خط لکھ کر قانونی رائے مانگی تھی کہ کیا وہ بطور وفاقی وزیر کے پبلک اکائونٹس کمٹی کے مستقل رکن بن سکتے ہیں یا نہیں۔ شیخ رشید ماضی میں بھی متعدد مرتبہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے رکن رہے ہیں۔