اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر سعد رفیق کے راہداری ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی۔ جج نے کہا فی الحال راہداری ریمانڈ میں 21 جنوری تک توسیع کر دیتے ہیں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سعد رفیق کے راہداری ریمانڈ میں توسیع دی۔ جج محمد بشیر نے استفسار کیا کب تک قومی اسمبلی کا اجلاس چلے گا ؟ جس پر سعد رفیق نے کہا اجلاس 25 یا 26 تاریخ تک چلے گا، منی بجٹ 23 تاریخ کو آ رہا ہے اجلاس آگے چلے گا۔
جج محمد بشیر نے کہا پتہ کر کے بتا سکتے ہیں اجلاس کب تک چلے گا ؟ سعد رفیق نے کہا یہ تو سپیکر بھی نہیں بتا سکتے کہ کب تک چلے گا۔