پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ٹریفک وارڈن پولیس نے ہیلمٹ کے استعمال سے آگاہی مہم شروع کر دی، شہریوں میں مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر ہیلمٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا، مہم کے دوران پشاور کے مفتی محمود فلائی اوور پر موٹر سائیکل چلانے والوں کو ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت کے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق مہم کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔