راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشکلات کے باجود علاقائی امن کے لیے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینٹ کوم کے کمانڈر جنرل جوزف نے وفد کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال، افغانستان میں امن اور ثالثی کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔ امریکی وفد نے پاکستان کی خطے میں کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کے لیے پرامن افغانستان ضروری ہے۔ مشکلات کے باجود علاقائی امن کے لیے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا، خطے میں امن کے لیے پاکستان اپنا کردار جاری رکھے گا۔