اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) سابق ایم ڈی پی ٹی و ی ڈاکٹر شاہد مسعود کی ٹیسٹ رپورٹ میں فالج کے ہلکے حملے کی تصدیق ہوگئی۔
پمز ہسپتال میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے ایم آر آئی سمیت متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔ ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے اور ان کے دل کی دھڑکن کی نگرانی کیلئے الیکٹرانک کارڈیک مانیٹر مشین لگا دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دماغ میں خون کا لوتھڑا جمنے سے فالج کا ہلکا سا اٹیک ہوا، لوتھڑا دل کی شریان سے باہر نکل گیا۔ پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے مزید ٹیسٹ اور چند دن مزید زیر نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔