اسلام آباد: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپہ سالار نے وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں بھی شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر خارجہ اسد عمر، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیر اطلاعات فواد چودھری، سیکرٹری خارجہ اور چیئرمین نادرا سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں مختلف ممالک کیساتھ ویزہ پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف سے چینی سفیر یاؤجنگ اور جنوبی افریقا کے ہائی کمشنر نے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔