لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے دو عینی شاہدین کے بیان قلمبند کر لیے، جاں بحق ہونے والوں کے گھر تعزیت کا سلسلہ جاری، متاثرین بدستور سوگوار
سانحہ ساہیوال کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے 2 عینی شاہدین کے بیان قلم بند کر لئے۔ عینی شاہدین کو بیان قلمبند کروانے کے لئے پولیس ریسٹ ہاؤس طلب کیا گیا تھا۔ عینی شاہدین میں دو افراد شامل ہیں جن کے نام طیب اور مہابت خان بتائے جا رہے ہیں۔