کشمیریوں کی جدوجہد تکمیل پاکستان کیلئے ہے، سراج الحق

Last Updated On 01 February,2019 07:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد تکمیل پاکستان کے لیے ہے، کشمیری پاکستان کے لیے جیتے اور مرتے ہیں۔

سراج الحق لاہور میں مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے حوالے سے تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نئی حکومت بھی کشمیر کے مسئلے پر سنجیدہ نہیں دکھائی دے رہی۔ دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کیے جائیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہ کہا موجودہ حالا ت میں خارجہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا تب تک بھارت سے کوئی دوستی نہیں ہو سکتی۔ وقت آنے پر پاکستانی حکمران دشمنوں کے سامنے لیٹ جاتے ہیں۔ حکومت ایک پاکستانی شہری کے اسرائیل جانے کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے۔ اِس سے پہلے امیر جماعت اسلامی نے تصویری نمائش کا افتتاح کیا اور نمائش دیکھی۔