بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، پلواما میں 2 کشمیری شہید

Last Updated On 01 February,2019 10:41 am

وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، پلواما میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں پلواما کےعلاقے راج پورہ کا محاصرہ کرلیا اور سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا، بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف لوگ سڑکوں پر آگئے۔

قابض بھارتی فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، پلواما اور شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی، کلگام میں ایک لڑکی کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔