سری نگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں برفانی طوفان کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 2 افراد لاپتہ ہیں جن کی اہلخانہ تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع رمبان میں برفانی طوفان نے تباہی مچا دی جس کے دوران تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت برف تلے دبے 2 افراد کی لاشیں نکالیں جن میں سے ایک 12 سالہ لڑکی ہے جب کہ دیگر 2 افراد کی تلاش کا کام اہلخانہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
قابض بھارتی پولیس نے مقامی افراد سے پوچھ گچھ کے بعد رسمی کارروائی کی۔ یاد رہے کہ رواں موسم سرما کے دوران مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے گرنے کے 5 واقعات ہوچکے ہیں جن میں 15 سے زائد افراد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوئے۔