سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا، ضلع بڈگام میں قابض فوج نے 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ علاقے میں آپریشن ابھی تک جا ری ہے۔
ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے گاؤں ہپت نل آہ میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں دو نہتے نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر تے ہوئے بزرگوں اور خواتین سے بدتمیزی کی اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔
ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا۔ بھارتی فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی اور آنے جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔