مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی جنازے پر فائرنگ، 11 نوجوان زخمی

Last Updated On 13 January,2019 10:38 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے مظالم ڈھانے کی تمام حدیں پار کر لیں۔ شہید نوجوان کے جنازے پر بھی بھارتی فوج نے پیلٹ گن کے کارتوس چلا دیے جس کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔

شوپیاں میں شہید ہونے والے نوجوان کے جنازے پر بھی بھارتی فورسز نے پیلٹ گن کے کارتوس چلا دیے، اس ظالمانہ کارروائی میں گیارہ نوجوان زخمی ہو گئے۔

شہید نوجوان کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، زیادہ افراد ہونے کی وجہ سے شہید کی نمازجنازہ تین بار ادا کی گئی۔ ضلع کلگام کے گاؤں یاری پورہ میں بھارتی فورسز نے نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔