مقبوضہ کشمیر: بھارتی مظالم اور مسجد کی بےحرمتی کیخلاف وادی میں‌ مظاہرے

Last Updated On 04 January,2019 12:37 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت اور تاریخی جامع مسجد کی بے حرمتی کے خلاف آج کشمیری یوم تقدس منا رہے ہیں۔ گذشتہ روز شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اونتی پور میں شہدا کے نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے نمازِ جنازہ تین بار ادا کی گئی۔ سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کی بے حرمتی پر آج کشمیری یوم تقدس منا رہے ہیں۔

احتجاجی جلوسوں کے پیشِ نظر کٹھ پتلی حکومت نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار اور میر واعظ عمر فارق اور سید علی گیلانی کو گھروں میں نظر بند کر دیا۔