سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ ضلع پلواما میں قابض فوج نے ایک اور نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا جس پر کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔
مودی حکومت کی مقبوضہ وادی میں مسلم کُش پالیسیاں مستقل جاری ہیں کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب مظلوم کشمیریوں کا لہو نہ بہایا جاتا ہو۔ طاقت کے نشے میں چور بھارتی فوج نے نہتے نوجوان کو پلواما کے شہر اونتی پورہ کے علاقے میں شہید کیا۔
ظالمانہ کارروائی کے بعد کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا جس کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل کر دی جس کے باعث کشمیری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔