سری نگر: (دنیا نیوز) نئے سال میں بھی کشمیریوں کو سکھ کا سانس نصیب نہ ہوسکا، ضلع پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔
انسانیت سے عاری بھارتی فوج بربریت سے باز نہ آئی، مقبوضہ وادی میں سرچ آپریشن کا ڈھونگ رچا کر ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔
واقعہ ضلع پلوامہ کے چوہدری باغ علاقے میں پیش آیا، جہاں بھارتی فوج نے نہتے نوجوان عرفان احمد کا سینہ گولیوں سے چھلنی کردیا، واقعہ کے فوری بعد عوام سڑکوں پر آ گئے اور بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج نے گولیوں اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا، شہر کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی۔