سری نگر: (دنیا نیوز) بھارتی فوج کشمیریوں کا لہو پانی کی طرح بہانے لگی، ضلع شوپیاں میں اندھا دھند فائرنگ کر کے مزید 2 نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ضلع شوپیاں میں قابض فورسز نے گاؤں ہیف شرمل میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔ لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ ظالمانہ کارروائی پر کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا۔
مظاہرین پر بھی بھارتی فورسز نے پیلٹ گن کے فائر کیے، فائرنگ سے متعدد مظاہرین بھی زخمی ہو گئے۔ بھارتی پولیس مزید ظالمانہ اقدام کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقلی میں رکاوٹیں ڈالتی رہی۔ احتجاج پھیلنے کے ڈر سے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔
یاد رہے گذشتہ روز بٖڈگام میں بھی بھارتی فورسز نے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔