مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن کی ضمانت ہے، فواد چودھری

Last Updated On 01 February,2019 06:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس ہوئی جس سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان اور وزیر اطلاعات فواد چودھری سمیت نے اپنے خطاب میں جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد 1832ء سے جاری ہے، جب ڈوگرہ فوج نے بغاوت پر کئی افراد کی زندہ کھالیں کھینچ لیں۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ زمین کا نہیں، روح کا رشتہ ہے، مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔

صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر 1947ء کا ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ کشمیر کی جدوجہد دو سو سال پرانی ہے، 1832ء میں جب ہمارے لوگوں نے قربانیاں دیں ان کے سر کاٹے گئے، لوگوں کی کھالیں درخت پر لٹکائی گئیں۔ ڈوگرہ فوج کا واقعہ بھی سامنے ہے جب بائیس لوگ شہید ہو گئے اور اذان مکمل کی گئی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ بھارت لاکھ کوشش کر لے، مقبوضہ وادی میں جاری بربریت دنیا سے چھپ نہیں سکتی۔ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی بھی کہنے پر مجبور ہو گئے کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کیساتھ دھڑکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے اندر نسل در نسل آزادی کیلئے جدوجہد جاری ہے۔ ہمارا کشمیر سے تعلق زمین کا نہیں روح کا ہے۔ ہمارا کشمیریوں کے ساتھ لہو بہتا ہے۔ ہمارا مسئلہ کشمیر کے ساتھ جگہ کا نہیں ہے جیسے بھارت کے لئے ہے۔ کشمیر پاکستان سے روحانی تعلق ہے جیسے ہم چھوڑ نہیں سکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن کی ضمانت ہے۔