سانحہ ساہیوال: وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ دیدیا

Last Updated On 03 February,2019 10:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت جاری کی ہے کہ اگر سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مطمئن ہوتی ہے تو اس پر غور کیا جائے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت جاری کی ہے کہ سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی کی بات سنی جائے اور اگر وہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مطمئن ہوتی ہے تو اس پر غور کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سردار عثمان بزدار کو کو سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی سے ملاقات کی ہدایت جاری کی ہے، وہ ان سے ملاقات کرینگے۔ وزیراعظم نے متاثرہ فیملی میں ایک کینسر زدہ مریض کے علاج کی بھی ہدایت جاری کی ہے کہ جبکہ کہا ہے کہ پولیس کا متاثرہ فیملی کے ساتھ رویہ مانیٹر کیا جائے۔


اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے بھی میڈیا بریفنگ میں سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان کوانصاف دلانے کا عزم کیا اور کہا کہ پولیس ریفارمز پر بھی تفصیلی بات ہوئی، اس حوالے سے اسلام آباد میں اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔