اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف غنی کے غیرذمہ دارانہ بیانات پاکستانی داخلی معاملات میں کھلی مداخلت ہیں، جنہیں مسترد کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان صدر کو اپنے عوام کےسنجیدہ مسائل پر توجہ دینےکی ضرورت ہے، ان کے بیانات سفارتی آداب کے منافی اور حقائق کے برعکس ہیں۔
We reject the tweet by President Ashraf Ghani. Such irresponsible statements are only gross interference. Afghan leadership needs to focus on long-standing serious grievances of the Afghan people.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) February 7, 2019
واضح رہے کہ پاکستان کی افغان امن عمل کیلئے انتھک کوششوں کے باوجود افغان قیادت پاکستان کے خلاف کوئی نہ کوئی محاذ گرم رکھتی ہے۔ حالیہ امریکہ اور طالبان امن مذاکرات میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا ہے. اس تعمیری کردار کو جہاں پوری دنیا نے سراہا وہاں امریکی صدر ٹرمپ بھی پاکستان سے سرد مہری کے تعلقات ختم کرکے دوستی کا ہاتھ بڑھانے پر مجبور ہوئے۔
The Afghan government has serious concerns about the violence perpetrated against peaceful protestors and civil activists in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan.
— Ashraf Ghani (@ashrafghani) February 7, 2019
لاکھوں افغان مہاجرین کو2 دہائیوں سے زائد عرصے پناہ دینے والے پاکستان کے حوالے سے افغان صدر کا مخالفانہ بیان ہمسایہ ملک کی منفی خارجہ پالیسی کا عکاس ہے، افغان صدر نے پاکستان کے اندرونی معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں مظاہروں سے متعلق تعصبانہ اور شرانگیز ٹویٹ کیا تھا۔