دوحہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے افغانستان کے صوبے میدان وردک میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے برادر اسلامی ملک میں قیام امن کی دعا کی اور متاثرہ افراد سے اظہار افسوس بھی کیا.
وزیراعظم پاکستان نےسوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جس میں افغانستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشتگردی واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ہے ۔عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ دعا ہے کہ جنگ سے تباہ حال افغانستان میں جلد امن قائم ہو۔
My condolences go to the people of Afghanistan at the great loss of life suffered in the condemnable act of terror in Maidan Wardak province on Monday; I pray that peace will return soon to our war-ravaged neighbour.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 22, 2019
یاد رہے کہ افغانستان میں گزشتہ روز ایک خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی سرکاری فوجی اڈے کی عمارت سے ٹکرا دی تھی جس کے نتیجے میں 126 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔