اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے گئے ہیں، انھیں دورے کے دعوت امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر قطر روانہ پہنچے جہاں وہ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور ہم منصب عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ سرمایہ کاروں سے بھی ملیں گے۔
وزیراعظم عمران خان قطر میں پاکستانی برادری سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد، وزیر پیٹرولیم، مشیر تجارت، معاون خصوصی زلفی بخاری اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ بھی ہمراہ ہیں۔