سانحہ ساہیوال کے باعث تاحال صدمے سے دوچار ہوں، وزیراعظم

Last Updated On 20 January,2019 07:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے باعث تاحال صدمے سے دوچار ہوں، بچوں کی آنکھوں کےسامنے ان کےوالدین کو گولیاں ماری گئیں۔

اپنے ٹویٹ میں سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم عمران خان نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بچوں کی کیا حالت ہو گی جنہوں نے اپنے والدین کو اپنے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنتے دیکھا، کوئی بھی والدین ایسی صورتحال کے تصور سے پریشان ہو جائے کہ اس کے بچوں کے سامنے ایسا ہو۔

وزیراعظم عمران خان نے بچوں کی دیکھ بھال ریاست کی جانب سے کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ اب ریاست کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کی دیکھ بھال کرے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ ہر شہری کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، جے آئی ٹی رپورٹ آنے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

 

Advertisement