راولپنڈی: (دنیا نیوز) شاہد خاقان عباسی نے کل نیب آفس پیش ہونے سے معذرت کر لی۔ سابق وزیراعظم کا کہنا ہے بیرون ملک ہوں، 18 فروری کو واپس آؤں گا۔
نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم کو 19 فروری کو پھر طلب کرلیا اور ایل این جی معاہدے سے متعلق ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کر دی۔
یاد رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 8 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ طلبی کے نوٹس میں کہا گیا کہ جمعہ 8 فروری کی صبح 10 بجے نیب راولپنڈی میں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں اور اپنے ساتھ ایل این جی سے متعلقہ دستاویز بھی لے کر آئیں۔