اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) الیکشن کمیشن نے پاکستان راہ حق پارٹی سے انتخابی نشان واپس لے لیا۔
پاکستان راہ حق پارٹی کے جنرل نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ نہ دینے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے راہ حق پارٹی سے انتخابی نشان الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 206 اور 215 کے تحت واپس لے لیا۔واضح رہے کہ پاکستان راہ حق پارٹی نے محمد ابراہیم قاسمی کے سربراہی میں جنرل الیکشن میں استری کے انتخابی نشان قومی اسمبلی کی 23 نشستوں پر الیکشن لڑا اور کسی سیٹ پر کامیابی حاصل نہ کرسکے۔