لاہور میں ژالہ باری کا امکان

Last Updated On 13 February,2019 06:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں پر موجود ہے اور جمعہ کے روز تک بالائی علاقوں میں موجود رہیگا۔

پیشگوئی کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن،اسلام آباد اور کشمیر میں اکشر مقامات پر جبکہ پشاور، کوہاٹ، سرگودھا، لاہور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تاہم فیصل آباد اورساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ 

Advertisement