لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو کی سربراہی کامعاملہ سرگرم عمل ہے پی اے سی ٹو کے لئے سید یاورعباس بخاری اور سید صمصام بخاری میدان میں ہیں۔
یاور عباس بخاری کا تعق اٹک سے ہے، سربراہی کے لئے ہارٹ فیورٹ رکن پنجاب اسمبلی صمصام بخاری کا نام بھی پبلک اکاونٹس کے لئے زیر غور ہے۔ سید یاور عباس کا تحریک انصاف کے فعال اراکین اسمبلی میں شمارہوتا ہے۔ یاور عباس بخاری پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی ون کے متحرک رکن بھی ہیں جبکہ سید صمصام بخاری بھی حکومت کے سینئر ترین رکن تصور کیئے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ پی پی 1 سے الیکشن جیتنے والے سید یاور عباس نے تقریباً 39667 ووٹ لے کر مخالف امیدوار حمید اکبر کو شکست دی تھی اور رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ جبکہ ایم پی اے صمصام بخاری 54699 ووٹ لے کر پی پی 201 ساہیوال سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔