نیب خیبر پختونخوا کی کارروائی، ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ عبدالصمد گرفتار

Last Updated On 15 February,2019 10:50 am

پشاور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں ڈائریکٹر محکمہ آرکیالوجی و میوزیم عبدالصمد کو گرفتار کرلیا۔

نیب خیبرپختونخوا کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم عبدالصمد کے خلاف کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں تھیں جس پر انکوائری شروع کی گئی۔ نیب کے مطابق عبدالصمد نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مختلف آرکیالوجی سائٹس پر غیر قانونی بھرتیاں کیں۔

نیب کے مطابق کیس میں مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی، ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ کو آج احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

Advertisement