کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں رواں سال کانگو وائرس میں مبتلا دوسرا مریض دم توڑ گیا۔ لانڈھی کے 70 سالہ محمد عامر بیماری سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئے۔
کراچی میں کانگو وائرس کا شکار ایک اور مریض دم توڑ گیا، 70 سالہ عامر لانڈھی کے رہائشی تھے۔ اس سے قبل اورنگی ٹاؤن کی خاتون تعظیم فیضان بھی کانگو کا شکار ہوئیں۔ گزشتہ برس کانگو وائرس سے 16 ہلاکتیں ہوئیں۔
بیماری کا سبب مختلف علاقوں سے کراچی میں لائے جانے والے جانور ہیں جو کانگو وائرس سے متاثر ہوتے ہیں، ان جانوروں کی ویکسینیشن نہیں کی جاتی۔ حکومتی سطح پر بیماری کے سدباب کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔