کراچی: ڈاکٹروں کا احتجاج تیسرے روز میں داخل، مریض رلنے لگے

Last Updated On 15 February,2019 11:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں ڈاکٹروں کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہو گیا، ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث سرکادی ہسپتالوں میں آپریشن ملتوی کر دیئے گئے، بیشتر ہسپتالوں کی او پی ڈی بند ہونے سے مریض رلنے لگے۔

سول ہسپتال حیدر آباد میں مریض بے حال ہیں، مسیحا ضد پر اڑ گئے، احتجاج کے باعث سرکادی ہسپتالوں میں آپریشن ملتوی کر دیئے گئے۔ ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے نو ٹیفکیشن جاری ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ سکھرمیں بھی ڈاکٹر اپنے مطالبات کے حق میں ڈٹے ہوئے ہیں، او پی ڈٰی بائیکاٹ کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 2 سال کی بچی کو فوری طبی امداد نہ ملنے پر لواحقین نے ہسپتال کے باہر احتجاج کیا۔

سیہون شریف میں بھی ڈاکٹروں کے ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ عمرکوٹ سول ہسپتال کے ڈاکٹر بھی حکومت سے نالاں ہیں، پچھلے تین دن سے او پی ڈی بند اور مریض بے حال ہیں۔ ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہیں اور الائونسز دوسرے صوبوں کے برابر کیے جائیں۔