کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں تنخواہوں میں اضافہ اور الاونسس کے مطالبات پورے نہ ہونے پر ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، اوپی ڈی سمیت آپریشن ٹھیٹرز کا بھی بائیکارٹ کیا گیا ہے، مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کے تنخواہوں میں اضافے اور الاؤنسس کے مطالبات پورے نہ ہونے پر ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ جناح ہسپتال، سول ہسپتال، این آئی سی ایچ، لیاری ہسپتال میں تالے لگ گئے۔ سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی کے باہر مریضوں کا رش لگ گیا۔
ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈی اور آپریشن ٹھیٹرز کا بائیکارٹ کیا گیا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ہسپتالوں کی ایمرجنسی اور آئی سی یو کا بھی بائیکارٹ کیا جائے گا، حکومت یقین دہانی کے بجائے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فیکشن جاری کرے۔