کراچی: (دنیا نیوز) ارشاد رانجھانی کے بعد ایک اور ڈاکو کے ساتھ انسانیت سوز واقعہ سامنے آگیا، کراچی میں مقابلے کے بعد پولیس اہلکار زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے ویڈیو بناتا رہا۔
کراچی میں ویسٹ زون پولیس نے قصبہ کالونی میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکووں کو روکنے کی کوشش کی تو مبینہ ملزم نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو زمین پر تڑپتا رہا اور پولیس اہلکار زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے ویڈیو بناتا رہا۔ گزشتہ روز ڈاکو کو ہسپتال منتقل نہ کرنے پر یوسی چیئرمین کو گرفتار کیا گیا۔