کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے مریضہ جاں بحق ہو گئی، اہلخانہ کے مطابق غلط انجکشن لگنے سے مریضہ کی حالت خراب ہوئی۔
گلستان جوہر کے نجی ہسپتال میں خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے ہسپتال میں شدید احتجاج کیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون کو قے آنے پر ہسپتال لایا گیا تھا۔ ہسپتال میں انجکشن لگنے کے بعد خاتون کی حالت خراب ہوئی اور کچھ دیر بعد انتقال ہوگیا۔
لواحقین کے احتجاج کے بعد پولیس نے ہسپتال پہنچ کر ورثاء سے مذاکرات کئے اور کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد ورثاء لاش کو ہسپتال سے لیکر گھر روانہ ہوگئے۔