شہباز شریف کے 30 دن تک بیرون ملک جانے پر پابندی

Last Updated On 19 February,2019 05:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شریف خاندان کے لئے نئی مشکل، شہباز شریف کے 30 دن تک بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، نام عبوری قومی شناختی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ‏فہرست میں شامل کر دیا گیا جس کے مطابق افراد کے 30 دن کے لیے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوتی ہے۔ ‏شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو بھیجی جائے گی۔

وزارت داخلہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے لیے سمری تیار کرلی، اپوزیشن لیڈر کا نام ای سی ایل پر ڈالنے تک عبوری قومی شناختی فہرست میں رہے گا، ‏نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔