شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، نیب کا وزارت داخلہ کو خط

Last Updated On 19 February,2019 10:04 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) نیب لاہور نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی، اس حوالے سے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس زیر تفتیش ہے، اس وجہ سے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے۔ وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست موصول کر لی۔

وزارت داخلہ کے احکامات ملنے کے بعد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا جائے گا۔ سابق وزیر اعلیٰ اپنی پوتی حمزہ شہباز کی بیٹی کو دیکھنے کیلئے برطانیہ جانا چاہتے ہیں جبکہ حمزہ شہباز پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔