کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں کراچی میونسپل کارپوریشن کی انسداد تجاوزات ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 16 غیر قانونی دکانیں، 48 سن شیڈز اور دیگر تجاوزات مسمار کر دیں۔
کراچی میں ضلع ساوتھ اور ضلع سینٹرل میں تجاوزات کے خلاف انسداد تجاوزات ٹیم کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ بی پی فیکٹری، صدیق وہاب روڈ پر 16 غیر قانونی دکانیں، 48 سن شیڈز، دیواریں، پتھارے، ناکارہ گاڑیاں اور دیگر تجاوزات کو مسمار کیا گیا جبکہ ناگن چورنگی، انڈہ موڑ، بسم اللہ سٹاپ تک تجاوزات کے خاتمے کیلئے کاروائیاں کی گئی ہیں۔