کراچی: (دنیا نیوز) سیہون دھماکے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مرکزی ملزم کو کراچی کے علاقے ملیر سے گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے بتایا کہ ملزم کوئٹہ بائی پاس بم دھماکے اور ہزارہ برادری کے 5 افراد کے قتل میں بھی ملوث ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے داعش کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، کارروائی میں وفاقی سیکیورٹی ادارے سے مدد لی گئی۔ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ملزم فرقان بنگلزی سیہون بم دھماکے کا مرکزی ملزم ہےجو کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پربم دھماکے میں بھی ملوث ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ملزم سے کی گئی تفتیش کے مطابق مفتی ہدایت اللہ نے سیہون بم دھماکے کی ریکی کی، ملزم کوئٹہ میں پولنگ سٹیشن پر دھماکے میں بھی ملوث ہے اور ملزم نے ہزارہ برادری کے5 افراد کو کار پر فائرنگ کر کے قتل کیا۔