کراچی: (دنیا نیوز) احتساب عدالت میں 462 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت خراب ہوگئی۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ڈاکٹر عاصم کی طبیعت بگڑ گئی۔ نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے نے چیک اپ کیا اور ڈاکٹر عاصم کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ڈاکٹر عاصم کی جانب سے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی درخواست کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے 24 فروری سے 28 مارچ تک جانے کی اجازت دے دی اور سماعت ملتوی کر دی۔