اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب چہرے کو نہیں بلکہ کیس کو دیکھتا ہے۔ کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر بدعنوان عناصر کیخلاف قانون کے مطابق فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی ادارے کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ قوم کے اربوں لوٹ کر بیرون ملک جانیوالے بدعنوان عناصر کو واپس لانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم سب نے مل کر نیب کو ملک کا معتبر ادارہ بنا دیا ہے۔ نیب چہرے کو نہیں کیس کو دیکھتا ہے۔ کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر بدعنوان عناصر کیخلاف قانون کے مطابق فرائض سر انجام دے رہے ہیں
یہ بھی پڑھیں: آغا سراج درانی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
سپیکر صوبائی اسمبلی کی گرفتاری پر حکومت سندھ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے نیب کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ آغا سراج درانی کی اہلخانہ کے ساتھ نیب کی کسی قسم کی بد سلوکی نہیں کی۔ چادر اور چار دیواری پامال کرنے کا سوچھا بھی نہیں جا سکتا۔ نیب ہر عورت اور شخص کی عزت نفس پر مکمل یقین رکھتا ہے۔
نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہلکاروں نے قانون کے مطابق مجاز عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کئے جبکہ ان کے ہمراہ خواتین پولیس بھی تھی۔ تمام کارروائی قانون کے مطابق کی گئی۔حکومت سندھ کی طرف سے نیب پر دہشت گردی کا الزام لگانا انتہائی افسوسناک، تمام الزامات بے بنیاد اور جارحانہ پراپیگنڈا ہے۔