مہمند ڈیم کا ٹھیکا ڈیسکون کمپنی اور چائنا گزوبا گروپ آف کمپنیز کو ایوارڈ کرنیکی منظوری

Last Updated On 22 February,2019 10:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہمند ڈیم منصوبے کا ٹھیکہ ڈیسکون کمپنی اور چائنا گزوبا گروپ آف کمپنیز کو ایوارڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ مہمند ڈیم منصوبہ پانچ سال 8 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا۔ قومی خزانے کو سالانہ 51 ارب 60 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔

مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکا ڈیسکون کمپنی اور چائنا گزوبا گروپ آف کمپنیز کو دے دیا گیا۔ منصوبہ 5 سال 8 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا جبکہ اس سے آٹھ سو میگاوواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

ترجمان واپڈا کے مطابق مہمند ڈیم منصوبے کے سول اور الیکڑومکینیکل ورکس کا کنٹریکٹ اوپن بڈنگ کے ذریعے پیپرا رولز اور پاکستان انجنئیرنگ کونسل کے قواعد وضوابط کے تحت دیا گیا۔

منصوبے پر کام آئندہ ماہ شروع کر دیا جائے گا۔ مہمند ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 1.2 ملین ایکڑ فٹ ہوگی۔ مہمند ڈیم کی تعمیر سے قومی خزانے کو ہر سال 51 ارب 60 کروڑ روپے فائدہ ہو گا جبکہ پشاور چارسدہ اور نوشہرہ کے علاقوں میں سیلاب کی روک تھام بھی ہو سکے گی۔