رینٹل پاور کیس: راجا پرویز اشرف کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر نہ ہونیکا انکشاف

Last Updated On 23 February,2019 04:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رینٹل پاور کرپشن کیس میں ملزم راجا پرویز اشرف کے خلاف چار سال بعد بھی ضمنی ریفرنس دائر نہ ہوسکا۔ احتساب عدالت نے نیب سے وضاحت طلب کر لی۔

نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے اب تک رینٹل پاورکرپشن کیس کا ضمنی ریفرنس کیوں دائر نہیں کیا گیا؟ تاخیر کی وجوہات سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں رینٹل پاور سے متعلق تین ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔رینٹل پاور کیس میں راجا پرویز اشرف ،شاہد رفیع اور دیگر ملزمان نامزد ہیں۔ راجا پرویز اشرف اس وقت وفاقی وزیر جبکہ شاہد رفیع سیکرٹری پانی و بجلی تھے۔