ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

Last Updated On 24 February,2019 11:56 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے، دیگر شہروں میں موسم سرد اورخشک رہیگا۔ پہاڑی علاقوں میں سردی کا راج برقرار ہے، کالام میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی بارہ درجے نیچے ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہیگا۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جاری بارشوں کا سلسلہ ختم ہو گیا۔