لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کے بعد دھند چھا گئی، قومی شاہراہوں پر حد نگاہ 60 میٹر رہی، جس سے ٹریفک کا نظام متاثر نظرآیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہزارہ، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند سے ٹریفک متاثر رہی، گلبرگ، لبرٹی مارکیٹ، کریم بلاک، کینال روڈ میں رات اور صبح کے وقت دھند چھا گئی۔ قومی شاہراہوں پر حد نگاہ 60 میٹر رہی جس سے گاڑیاں سست روری کا شکار رہیں۔ ترجمان موٹر وے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا تاہم ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت بگروٹ میں منفی 05، سکردو، مالم جبہ، ہنزہ، قلات منفی 03، استور منفی 02، میر کھانی منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرار ت 8، لاہور 11، فیصل آباد 10، ملتان11، پشاور 09، کوئٹہ صفر اور کراچی میں 13 رہا۔