اسلام آباد: (دنیا نیوز) لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، فیصلے سےمایوسی ہوئی، اپیل میں جائیں گے، مزید قانونی راستوں کو اپنایا جائے گا، جیل کے ماحول میں علاج ممکن نہیں۔
شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام رہا ہے، عدالت کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، نواز شریف کی علاج کی درخواست قبول نہیں کی گئی، مزید قانونی راستوں کو اپنایا جائے گا، ہمیں امید تھی عدالت درخواست ضمانت قبول کر لے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ قانونی راستے اختیار کرنا ہمارا حق ہے، ہم فیصلے سے متعلق اپیل میں جائیں گے، نواز شریف کا علاج پاکستان میں بھی ہوسکتا ہے اور باہر بھی، لیکن جیل میں نہیں ہوسکتا۔