سپریم کورٹ: صنعتوں کو ترجیح بنیادوں پر فراہمی بجلی کی تجاویز طلب

Last Updated On 27 February,2019 07:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس کی سماعت، وفاقی حکومت سے صنعتوں کو ترجیح بنیادوں پر فراہمی بجلی کی تجاویز طلب کر لی گئیں۔

سپریم کورٹ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ پالیسی میٹرز کا عدالتی جائزہ لیا جا سکتا ہے، آئین میں آرٹیکل 25 بھی موجود ہے، فیصلے پر نظر ثانی کا دروازہ کھولنے کو تیار ہیں، حکومت کو کلین چٹ بھی نہیں دے سکتے، عدالت اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔ پہلے حکومت اپنا موقف دے اور ترجیحات بتائے، ترجیحات قابل جواز ہوئیں تو فیصلے میں تبدیلی کر دیں گے۔

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے صنعتوں کو ترجیح بنیادوں پر فراہمی بجلی کی تجاویز طلب کر لیں۔ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت این ٹی ڈی سی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت اپریل کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔