پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ایوب خان ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب خان ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں جسٹس ایوب خان ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں جسٹس ایوب خان کو نارتھ ویسٹ جبکہ ڈرائیورکو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کلاشنکوف اور نائن ایم ایم پستول کے خول برآمد ہوئے۔ جسٹس ایوب آج پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ ڈویژن بینچ کا حصہ تھے اور مختلف کیسز کی سماعت کے لیے جا رہے تھے۔