لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف نے ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر نے لاہور ہائیکوٹ میں میں درخواست دائر کر دی۔
ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ای سی ایل میں نام شامل کرنا بلا جواز اور بدنیتی پر مبنی ہے، پوتی کی طبیعت خراب ہے ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باعث لندن نہیں جاسکتا، عدالت سے استدعا ہے کہ نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا جائے۔