لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیر اعلی پنچاب اور گورنر پنچاب سے ملاقاتیں کیں۔
وزیر اعظم عمران خان کے ایون وزیر اعلی پہنچنے پر وزیر اعلی پنچاب عثمان بزدار نے انکا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلی پنچاب عثمان بزدار کے ہمراہ ایوان وزیر اعلی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی۔ نماز جمعہ میں ملک کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد وزیر اعلی پنچاب عثمان بزدار اور گورنر پنچاب چوہدری محمد سرور سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کی۔ وزیر اعلی نے ملاقات میں صوبے کی صوتحال بارے وزیر اعظم کو بریف کیا جبکہ گورنر پنجاب نے صوبے میں صاف پانی، یونیورسٹیز کے معاملات پر بریف کیا۔ گورنر پنجاب نے پاک بھارت کشیدگی پر وزیر اعظم کے اقدامات کی تعریف کی۔