پشاور: پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی، عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

Last Updated On 03 March,2019 01:24 pm

پشاور : (دنیا نیوز) پشاور میں بارش اور سردی کے باوجود پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم لئے پاک فوج زندہ باد، پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں کے نعروں لگاتے رہے۔

ہندوستان کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر ساری قوم متحد اور یک زبان ہو گئی۔ پاک فوج زندہ باد، ۔ہر محاز پر ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمھارئے ساتھ ہیں، ہر طرف سے آوازیں آنے لگیں۔

ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور حکومت کی جانب سے جنگی قیدی کی رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستا ن امن چاہتا ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستانی فوج میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ اپنا لوہا پوری دنیا میں منوا سکتی ہے۔

ریلی شرکاء نے نہ صرف پاکستانی جھنڈے لہرا رہے تھے بلکہ سو میٹر لمبا جھنڈا بنا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔